اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہر چترادرگہ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا ڈرون طیارہ نہیں جو خود گر کر تباہ ہوا ہو، اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔