جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ و آزاد کشمیر بھارت کے اٹوٹ انگ ہیں، جے یو آئی ہند

datetime 16  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا مدنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ و آزاد کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ ہیں۔ آرٹیکل370 کو ختم کرنے کے معاملے پر ہمارا حکومت سے جو بھی اختلاف ہے اسے عدالت میں بیان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لائن آف کنڑول (ایل او سی) کو نہیں مانتے، آزادی سے قبل بھی ہماری جماعت کا یہی مؤقف تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کا بٹوارا نہیں ہونا چاہئے تھا۔بابری مسجد کا کیس بھارت کی اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت ہے اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم اسے قبول کریں گے۔بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے شہری ہیں اور اپنے ملک کے مسائل کو اجاگر کرتے رہتے ہیں، گو کہ ہمارا حکومت سے بعض معاملات پر اختلاف رہتا ہے مگر کشمیر کے مسئلے پر ہم مودی سرکار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کو ختم کرنے کے معاملے پر ہمارا حکومت سے جو بھی اختلاف ہے اسے عدالت میں بیان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لائن آف کنڑول (ایل او سی) کو نہیں مانتے، آزادی سے قبل بھی ہماری جماعت کا یہی مؤقف تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کا بٹوارا نہیں ہونا چاہئے تھا۔کشمیر میں جاری کرفیو سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے جس پر زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا مگر حکومت اور سول ادارے جلد از جلد کشمیریوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو کم کریں۔بابری مسجد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت ہے اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم اسے قبول کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…