پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

 طالبان سے مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں،ٹرمپ کا مذاکرات کی منسوخی کے بعد معنی خیز ردعمل، حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ مذاکرات کیسے بحال کیے جائیں؟غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی فوجی سمیت 12 افراد کا قتل کوئی اچھا خیال نہیں تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ

مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں۔امریکی صدر نے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں جاری کیا کہ جب 28 ستمبر کو طے شدہ پروگرام کے تحت افغانستان میں صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔ یہ انتخابات ماضی میں دو مرتبہ ملتوی ہو چکے ہیں۔عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق افغان طالبان چونکہ ان صدارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اس لیے ان کی ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جب کہ موجودہ افغان صدر اشرف غنی کی حتی الامکان کوشش ہوگی کہ وہ ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہوجائیں تاکہ ا?ئندہ پانچ سال مزید ان کا اقتدار برقراررہے۔افغان حکومت کی جانب سے اس بات کا واضح عندیہ دیا جا چکا ہے کہ پہلے صدارتی انتخابات ہوں گے اس کے بعد امن معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔افغان طالبان سے جاری مذاکراتی عمل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازخود ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ افغان طالبان نے اسی ضمن میں گزشتہ دنوں روس کا دورہ کیا ہے جہاں امن مذاکرات کے حوالے سے ان کی گفتگو ہوئی ہے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ مذاکرات کیسے بحال کیے جائیں؟غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی فوجی سمیت 12 افراد کا قتل کوئی اچھا خیال نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…