جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف دنیابھر میں مظاہرے شدت اختیارکرگئے، برطانیہ، آئرلینڈ اور امریکہ میں ریلیاں مودی کودوسراہٹلر قراردیدیاگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

لندن (این این آئی) دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ، آئر لینڈ اور امریکی شہر ہیوسٹن میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے گئے۔غیرملکی خبررساں اارے کے مطابق ہیوسٹن میں کشمیر ٹو خالصتان ریلی نکالی گئی جس کا آغاز گردوارے سے ہوا،

کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے لہراتے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ ہیوسٹن کی سڑکوں پر رواں دواں رہا، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سکھ اور کشمیری کمیونٹی نے کہا کہ نریندر مودی دوسرا ہٹلر ہے۔ٹرکوں پر کشمیر اور خالصتان کی آزادی اور نریندر مودی کی 22 ستمبر کو ہیوسٹن آمد پر احتجاج میں شرکت کیلئے نعرے درج تھے، برطانوی شہر لیڈز میں بھارتی مظالم کے خلاف لیڈز سوک ہال کے باہر کشمیریوں نے مظاہرہ کیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے میں کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، لیڈز کی فضائیں مودی دہشت گرد کے نعروں سے گونج اْٹھیں،آئرلینڈ کے شہر لمرک میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیاسی سماجی تنظیموں کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سردار شجاع عالم تھے۔سیمینار میں ارکان پارلیمان اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شرکت کی،مقررین نے کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کو اپنی پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی اورگنائزیشن میں بھی اٹھائیں گے۔  ہیوسٹن میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے گئے۔غیرملکی خبررساں اارے کے مطابق ہیوسٹن میں کشمیر ٹو خالصتان ریلی نکالی گئی جس کا آغاز گردوارے سے ہوا، کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے لہراتے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ ہیوسٹن کی سڑکوں پر رواں دواں رہا

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…