جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی پالیسی ، امریکا نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خزانہ کے سیکریٹری مارشل بلنگسلی نے کہا ہے کہ امریکہ حزب اللہ ، ایران کی قدس فورس اور ایرانی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے  لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر انتہائی مالی اور معاشی دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ حزب اللہ پرامریکی پابندیوں کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی ملیشیا کے مالیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے میں

مدد کرنے والوں کے لئے مالی انعامات مقرر کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خزانہ نے کہا کہ حزب اللہ کو جنوبی امریکا کے منشیات کے کاروبار سے پیسہ ملتا ہے اور منی لانڈرنگ کے ذریعہ یہ رقم وصول کی جاتی ہے۔ جنوبی امریکی ملکوں میں حزب اللہ کے مقرب افراد اور کمپنیاں رقوم بھیجتی ہیں جو خود کش بمباروں کے اہل خانہ کی کفالت پر صرف کی جاتی ہے۔امریکی عہدیدار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کا سینٹرل بینک حزب اللہ کے اقدامات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور بنک کے گورنر حزب اللہ ملیشیا کے اقدامات سے بہت زیادہ دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جمال ٹرسٹ بینک کے توسط سے حزب اللہ کو مالی اعانت فراہم کی جارہی تھی اس پر حال ہی میں واشنگٹن نے اقتصادی پابندیاں عاید کر دیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ سیاسی اتحادوں کے ذریعہ لبنانی حکومت پر خود کو مسلط کرنے میں کامیاب رہی۔مارشل بیلنگسلی نے زور دے کر کہا کہ جو بھی حزب اللہ کے ساتھ تعاون کرتا ہے اسے مذہب اور نسل سے قطع نظر پابندیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا واشنگٹن حزب اللہ پر مالی اعانت روکنے کے لئے دباؤ ڈالے گا۔ بہت سے ممالک حزب اللہ کی مالی اعانت روکنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ جنوبی امریکہ حزب اللہ کے خلاف ہو رہا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے

حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے میں مدد کرنے والوں کو مالی اعزاز کی پیش کش کی ہے۔ ہم دہشت گردی کی مالی اعانت روکنے اور اس کی مالی اعانت کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہمارے دباؤ نے حزب اللہ کو متاثر کیا ہے اور وہ مالی بحران سے دوچار ہوئی ہے مالی بحران کے باعث حزب اللہ نے اسے کئی محاذوں پر اپنے جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے پر مجبور کیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر ایران پر اقتصادی دباؤ کے منصوبے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران اور حزب اللہ پر اقتصادی دباؤ کی اپنی پالیسی جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد ایرانی حکومت کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر مجبور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو یورپ کو یہ سمجھانا مشکل نہیں تھا کہ

“ایران میں ایک کرپٹ حکومت ہے۔ نیٹو ممالک ہماری حمایت کرتے ہیں اور ایران کو ایک دہشت گرد ریاست سمجھتے ہیں۔امریکی سیکرٹری خزانہ نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن نے یورپی ممالک کو آگاہ کیاکہ ایران کے ساتھ معاملات ہمارے ساتھ ان کی تجارت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اگر وہ ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہیں تو ہمارے ساتھ یورپی کمپنیوں کے تعلقات متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا جہاز رانی کی کمپنیوں کو اس سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں ورنہ انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم نے تمام شپنگ کمپنیوں سے مشکوک ایرانی ٹینکروں پر توجہ دینے کو کہا ہے۔ایک اور تناظر میں محکمہ خزانہ نے اس بات کی تصدیق کی

کہ اس نے یمن میں ایران نواز گروپوں پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدن کی عبوری حکومت اور یمن کے مرکزی بنک کے ساتھ امریکی تعاون جاری ہے۔امریکی نائب وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کا ایک ہی کردار ہے، جوعرب ممالک میں جمہوریت کو سبوتاڑ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…