منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سعودی حکومت نے کمپنیوں کو کیا بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی عدالت نے کمپنی کی گاڑیاں نیلام کر کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے علاقہ الباحہ میں مقامی تعمیراتی کمپنی کے ملازمین نے دو سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کی جانب سے گزشتہ دو سال کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جبکہ مستقل طور پر وطن لوٹ جانے والے ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔متاثرہ ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ تعمیراتی

کمپنی متعدد تعمیراتی منصوبے مکمل کر چکی ہے لیکن ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔عدالت نے فوری طور پر کمپنی کی گاڑیاں سیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے گاڑیاں نیلام کر کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ دیا۔واضح رہے کہ متاثرہ ملازمین کی تعداد تقریباً 55 ہے جن کا تعلق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ہے۔سعودی عرب کی وزارت محنت کے قانون کے مطابق کمپنیاں اور ادارے اس بات کی پابند ہیں کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا کریں اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…