مسئلہ کشمیر، امریکہ نے بھارت پر دبائو میں مزید اضافہ کردیا ،مودی حکومت کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دئیے

12  ستمبر‬‮  2019

واشنگٹن(آن لائن) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کے ساتھ سیاسی روابط بحال کئے جائیں اور متنازع علاقے میں جس قدر جلد ممکن ہو وعدے کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان

مورگن اورٹاگس نے بھارت پر زور دیا کہ کشمیر میں بحالی کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے جائیں جو 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے یک طرفہ طور پر مقبوضہ وادی کی ختم کی گئی خصوصی حیثیت کے بعد سے کرفیو کا سامنا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مقامی رہنماؤں سے سیاسی رابطے بحال کرنے اور وعدے کے مطابق جلد انتخابات کے لیے ہم بھارتی حکومت کے منتظر ہیں‘۔مورگن اورٹاگس کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ’کو سیاسی و تجارتی رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور مقامی افراد پر نافذ پابندیوں پر سخت تشویش ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں مذکورہ خطے میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز تک رسائی پر پابندی کے حوالے سے بھی فکرات لاحق ہیں‘۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ’ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق کا احترام کریں اور انٹرنیٹ اور موبائل فونز جیسی سہولیات تک رسائی بحال کی جائے‘۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام، جو بھارت کے غیر قانونی قبضے کا خاتمہ چاہتے ہیں، ان کی شکایات دور کرنے کے بجائے امریکا کی جانب سے سیاسی اصلاحات کا مطالبہ اس بات غماز ہے کہ واشنگٹن کو جموں کشمیر کی صورتحال پر اب بھی تحفظات ہیں۔اس مطالبے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا بھارتی کی جانب سے وادی کشمیر کی صورتحال معمول پر ہونے کے دعوے سے اتفاق نہیں کرتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…