اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز عراق کے شہر کربلا میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 30 افراد کچل کر جاں بحق ہو گئے ۔عراقی وزارتِ صحت نے واقعے میں 96 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی تھی جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کربلا میں بھگدڑ عاشورہ کے
جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے کی وجہ سے ہوئی ۔دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار افسوس کیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کربلا میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ،جبکہ کربلا میں پاکستانی قونصل خانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔