اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

بھارت نے ہتھیاروں کی دوڑ شروع کردی،فرانس اور برطانیہ سے نئے تباہ کن ہتھیارخرید لئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(  آن لائن) جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے، اسے فروغ دینے اور اپنی غریب عوام کو تعلیم، صحت، روزگاراور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی سے قاصر رہنے والے بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے فرانس سے اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن خریدنے کا معاہدہ  کرلیا ہے

جبکہ   امریکہ سے جنگی ہیلی کاپٹرز  اپاچی کی پہلی کھیپ موصول  ہوگئی   تفصیلات کے مطابق مطابق بھارتی ایئرفورس کے لیے خریدے جانے والے یہ بم جلد ہی اس کے حوالے کردیے جائیں گے۔ ان کی خریداری پر بھارت 300 کروڑ خرچ کرے گا ان بموں کو ہولناک اور تباہی پھیلانے والا تصور کیا جاتا ہے۔ فرانس سے لیے جا نے والے بم دراصل بنکر بسٹر ورژن ہیں اور ان کی رینج 60 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔فرانس کے تیار کردہ ان بموں کے بنکر بسٹر ورژن کی خصوصیت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان میں ایڈ آن کٹ لگا ہوتا ہے۔ ان میں صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ گرنے کے بعد اپنے اہداف کو تلاش کرتے ہیں اور پھر اس کو نشانہ بناتے ہیں۔بھارت کی موجودہ مسلمان اور انسان دشمن مودی حکومت مقبوضہ وادی میں کلسٹر بموں کا بھی بے دریغ استعمال کرکے تباہی پھیلا رہی ہے۔ دوسری جانب   امریکا سے خریدے گئے اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ بھارت کو موصول ہوگئی ہے، پہلی کھیپ کے 8 ہیلی کاپٹرز 3 سمتبر کو ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔بھارت نے 22 اپاچی اے ایچ-64 ای کی خریداری کے لیے امریکا سے 2015میں 1.1 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 8 ہیلی کاپٹر موصول ہوگئے ہیں جب کہ بقیہ امریکا 14 ہیلی کاپٹرز 2020تک بھارتی فضائیہ کو فراہم کردے گا۔جنگی صلاحیتوں بالخصوص Hellfire missile کے حامل ہونے اور ایک منٹ میں 128 ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے بھارتی فوج نے بھی امریکا سے 6 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس روسی ساختہ ایم آئی-25 اور ایم آئی-35 گن شپ ہیلی کاپٹرز موجود ہیں جب کہ امریکی ساختہ بوئنگ ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں دفاعی مبصرین کے مطابق بھارت کتنا ہی جدید سامان کیوں نہ خرید لے، جب تک اس کے پاس ابھی نندن جیسے پائلٹ ہوں گے وہ چائے پیتے ہی ملیں گے۔ مبصرین کے مطابق تربیت کے حوالے سے بھارتی فوج پاکستانی فوج کے قریب بھی نہیں پھٹکتی ہے جس کی وجہ سے جب بھی میدان لگتا ہے پاکستانی فوج بھارتی سورماں کو زمین چاٹنے پہ مجبور کردیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…