امریکہ کے طالبان سے معاہدے پر ناراض  افغان صدر اشرف غنی نے ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، دھماکہ خیز اقدام

6  ستمبر‬‮  2019

کابل(این این آئی) افغان صدر اشرف غنی نے پہلے سے طے شدہ دورہ واشنگٹن کو ملتوی کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کو ہفتے کو 13 رکنی وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہونا تھا جہاں ان کی پیر کے روز صدر ٹرمپ سے ملاقات طے تھی تاہم افغان صدر نے یہ دورہ ملتوی کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں افغان طالبان سے مذاکرات پر کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن بے معنی ہے۔افغان طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدے کے باوجود کابل میں ایک ہفتے کے دوران دو بڑے دھماکے ہوئے جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔افغان صدر نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے طالبان کا مجرمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ عالمی برداری عسکری گروپ کی جانب سے اس طرح کے حملوں پر خاموش نہ رہے۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ایسا گروپ جو اب بھی بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے پر تلا ہوا ہے اس سے امن کی امید لگانا بے معنی ہے۔افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ طالبان اس طرح کے حملے کرکے امن عمل میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی کارروائیاں افغان شہریوں میں طالبان کے لیے نفرت کو بڑھاوا دیں گی۔ افغان صدر اشرف غنی نے پہلے سے طے شدہ دورہ واشنگٹن کو ملتوی کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کو ہفتے کو 13 رکنی وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہونا تھا جہاں ان کی پیر کے روز صدر ٹرمپ سے ملاقات طے تھی تاہم افغان صدر نے یہ دورہ ملتوی کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں افغان طالبان سے مذاکرات پر کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن بے معنی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…