جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی سفیر جاپانی دربار میں کیسے پروٹوکول کیساتھ لے جایا گیا ، امتیاز احمد نے شہنشاہ کو کیا چیز پیش کی ؟ جانئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی )جاپان میں پاکستان کے تعینات سفیر امتیاز احمد نے جاپانی شہنشاہ نورو ہیتو کو اسناد سفارت پیش کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے خصوصی تقریب جاپان کے شاہی محل میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد کے ساتھ تمام سفارتی افسران شریک ہوئے جبکہ جاپان کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی تقریب میں شامل تھے۔سفیر پاکستان کے لیے ٹوکیو اسٹیشن سے چار گاڑیوں کا شاہی پروٹوکول ترتیب دیا گیاجہاں سفیر

پاکستان کو چار گاڑیوں کے شاہی پروٹوکول میں شاہی محل لے جایا گیا جہاں سفیر پاکستان نے اپنی اسناد سفارت جاپانی شہنشاہ کو پیش کیے۔اس موقع پر سفیر پاکستان امتیاز احمد نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری لانا اْن کا مشن ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی ، معاشی اور عوامی سطح کے تعلقات پر خصوصی توجہ رہے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جاپان سے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت میں فروغ اور سیاحتی تعلقات میں اضافہ اہم ترجیح ہوگا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…