پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

غلاف کعبہ کے مختلف مراحل کی 25 نادر تصاویر میں نمائش،شرکا ء کے دل موہ لیے

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نمائش کے دوران ایک مقامی فوٹو گرافر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے ۔ نمائش میں پیش کردہ کسوہ العکبہ کے ایمان افروز مناظر نے ہر دیدہ ودل رکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ جس خوبصورتی، پیشہ وارانہ فنی مہارت اور توجہ کے ساتھ غلاف کعبہ کی تصاویر تیار کی گئی ہیں وہ ہر دیکھنے والے کے دل میں اتر جاتی ہیں۔سعودی عرب کے فوٹو گرافر راید اللحیانی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ فوٹو گرافی کے ذریعے غلاف کعبہ کی نمائش ان

دیکھے مناظر کے نمائشی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا انعقاد ریاض میں 31 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران غلاف کعبہ کی سعودی عرب میں صنعت، تیاری اور اس کی تبدیلی کے مراحل پیش کیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اللحیانی نے کہا کہ الریاض میں منعقدہ نمائش میں کسوہ کعبہ کی 25 نایاب تصویری فن پاروں کے نمونے پیش کیے گئے ہیں۔ جو غلافہ کعبہ کے مختلف مراحل کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ یادگار تصاویر سعودی عرب کے نیشنل آرٹ، حکومت کی غلاف کعبہ کی تیاری کی مہارت اور ثقافتی اقدار کی نشاندہی کرتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…