بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے جنوبی علاقوں میں حوثیوں کی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی،یمنی صدر

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ حالیہ ایام میں جنوبی یمن کے علاقوں شبوۃ، عدن اور ابین میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور عبوری کونسل کی طرف سے بغاوت کی کوشش کے بعد پیدا ہونیوالی صورت حال پرسعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس سے

ملاقات کے موقع پر صدر ھادی کا کہنا تھا کہ عدن، ابین اور شبوۃ میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے بعد ان واقعات کے اثرات دور کرنے کے لیے عرب بھائیوں کیساتھ مل کرکام کر رہے ہیں۔یمن کے آئینی صدر نے کہا کہ یمن کو فتح ونصرت سے ہمکنار کرنے اور عوام کی امنگیں پوری کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں امن وامان کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 اور خلیجی ممالک کی طرف سیپیش کردہ امن فارمولے پرعمل درآمد سے ممکن ہے۔یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یو این ایلچی مارٹن گریفتیس نے صدر ھادی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی طرف سے زبانی پیغام بھی پہنچایا جس میں انہوں نے یمن کی آئینی حکومت کی حمایت اور ملک میں امن وامان کے لیے مساعی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔یمنی صدر منصور ھادی اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یمن کی مجموعی صورت حال، ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن اور حوثیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پربات چیت کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…