نئی دہلی (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں اور وادی میں نافذ کرفیو کے خلاف کانگریس رہنما راہول گاندھی ، لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ دورہ سری نگر کے لیے روانہ ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں راہول گاندھی کو خبردار کیا گیا کہ وہ سری نگر کا دورہ
نہ کریں، اس وقت وہ دوسروں کو بھی مشکلات میں ڈال سکتے ہیں تاہم کانگریس رہنما سری نگر کے لیے روانہ ہوگئے جبکہ ویب سائٹ نے کانگریس رہنما کی طیارے میں بیٹھے ہوئے تصویر بھی شائع کی۔کانگریس رہنما کے ہمراہ دیگر جماعتوں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، ترینامول کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم)، درویندا مننیترا کزہگم (ڈی ایم کے) اور راشتریہ جنتا دل کے رہنما ، غلام نبی آزاد بھی ، آنند شرما بھی شامل ہیں۔