منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو آرٹیکل 370 کے لگانا گلے پڑ گیا دنیا کے اہم ترین ممالک نے کیا بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی/نیویارک (این این آئی) آرٹیکل تین سو سترکے خاتمے اور کشمیر میں جاری کرفیو پر کئی ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا میں لوگ سڑکوں پر آئے، ادھر ہیوسٹن میں سکھ برادری نے بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کا اقدام نامنظور، پوری دنیا کا کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار، نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آسٹریلیا کے شہرسڈنی اور ڈارون میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مودی سرکار کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بھارتی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ ہوا۔ فضا ’’مودی دہشت گرد‘‘اور’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ہیوسٹن میں سکھ برادری بھی سڑکوں پر آئی اور بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا، خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…