جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سربراہ کے بھائی کے قتل سے امریکا کیساتھ امن مذاکرات پر طالبان نے کھل کر اعلان کر دیا

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/دوحہ (این این آئی)افغان طالبان نے امن عمل کے حوالے سے معنی خیز مذاکرات کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسجد حملے میں طالبان سربراہ کے بھائی کے قتل سے امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں ہوں گے۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ایک رہنما نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے قائدین کی شہادت سے ہمیں اپنے مقصد سے

روکیں گے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔امریکا سے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مقصد کے قریب ہیں۔خیال رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا اور حملے میں جاں بحق افراد میں امام مسجد بھی شامل تھے۔یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا تھا جب امریکا اور طالبان کے درمیان حتمی مذاکرات میں پیش رفت کی توقعات ظاہر کی جارہی تھیں، تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی تھی۔ادھر اگر طالبان کی بات کریں تو وہ اکتوبر 2001 سے افغانستان میں امریکا کے خلاف مسلسل لڑ رہے ہیں جبکہ گزشتہ برس دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہوا تھا اور اب تک مذاکرات کے آٹھ دور ہوچکے ہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں موجود افغان طالبان کے رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حتمی اور معنی خیز دور کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔دوحہ میں طالبان کا سیاسی دفتر بھی قائم ہے اور امریکا کے ساتھ مذاکرات بھی دوحہ میں ہورہے ہیں۔طالبان رہنما نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اکثر مسائل حل کرلیے ہیں اور محض چند باقی رہ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مزید مذاکرات کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی، تاہم طالبان، امریکی فوجیوں کی دست برداری پر جنگ بندی کا سوچ رہے ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان میں اس وقت امریکا کے تقریباً 14 ہزار فوجی موجود ہیں جو کارروائیوں کے علاوہ افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور انہیں تیار کررہے ہیں۔افغانستان میں جاری طویل جنگ میں ہزاروں شہریوں سمیت جنگجو اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، جس کے حوالے سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں کی رپورٹس میں کئی مرتبہ واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فورسز کی بمباری سے سب سے زیادہ بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…