کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکا، 63 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی،طالبان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

18  اگست‬‮  2019

کابل(آن لائن)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق خودکش بم دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں واقع شارع دبئی ہال کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے خودکش بم دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حادثہ گزشتہ

شب 10 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش بم دھماکا اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب جاری تھی اور شادی ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔ادھر افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ ماہ جون کے آخر میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…