تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران کے سابق میئر 67 سالہ محمد علی نجفی کو گزشتہ ماہ 30 جولائی کو ایرانی عدالت نے خود سے کم عمر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔سابق میئر نے رواں برس کے آخر میں 36 سالہ اہلیہ مترا اوستاد کو ذاتی وجوہات کی بناء پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد علی نجفی کو گرفتار کرلیا تھا، جنہوں نے اہلیہ کو قتل
کرنے کے محض 48 گھنٹے بعد اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔محمد علی نجفی کا اعتراف جرم براہ راست ٹیلی وژن پر دکھایا گیا تھا۔محمد علی نجفی نے رپورٹر سے بات چیت کے دوران اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔بیوی کو قتل کرنے کے اعتراف کے بعد تہران کی عدالت نے انہیں 30 جولائی کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔تاہم اب انہیں ان کی مقتول اہلیہ کے ورثاء نے معاف کردیا، جس کے بعد انہیں پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔