پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کشمیر کی سنگین صورتحال، مسلم ممالک کردار ادا نہیں کر رہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

کوالالمپور (این این آئی) معروف اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے تاکہ وہ کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کر لے، کشمیر میں سنگین حالات کے باوجود مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشیا میں دئیے گئے ایک خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اس کی سرزمین پر قبضہ کیا بالکل اسی

طرح اب بھارت بھی کشمیر میں یہ سب کچھ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 1947 میں یہ طے ہوا تھا کہ بھارت کی چھتری کے نیچے بھی کشمیر آزاد تصور کیا جائے گا اور کوئی بھارتی باشندہ ان کی زمین نہیں خرید سکتا اور ان کی اپنی شناخت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج 70 سال بعد بھارتی حکومت نے غیر آئینی طور پر آرٹیکل 370 ختم کر دیا جو کشمیر کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…