کابل (آن لائن)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کر دی۔سابق افغان صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کشمیر میں اپنے مفادات کے حصول کو افغانستان کے امن عمل سے جوڑے جانے کی باتیں چل رہی ہیں۔ جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان ابھی بھی افغانی سرزمین
کو اپنی سٹریٹجک گہرائی کے نظریئے سے دیکھتا ہے۔ میں پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ خطے میں انتہا پسندی کے تشدد کو پالیسی کے ذریعہ استعمال کرنا بند کریں۔ ہمیں حکومت کے نئے اقدامات سے امید ہے۔ حامد کرزئی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی شہری کا مرتبہ مل جانے کے بعد کشمیریوں کی خوشحالی اور ترقی میں اضافہ ہو گا۔