اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

یمن، حوثی باغیوں کے سربراہ کے بھائی کو قتل کردیا گیا

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن میں حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کے بھائی کو قتل کردیا گیاجنہیں شہر صعدہ میں باغیوں کا اہم کمانڈر تصور کیا جاتا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق باغیوں کی جانب سے اپنے ٹی وی چینل المسیرہ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ابراہیم بدرالدین امیرالدین الحوثی کو سعودی اتحادیوں کے لیے کام کرنے والے غداروں کے ہاتھوں قتل کروا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یمن میں عالمی طور پر

تسلیم شدہ حکومت کو سعودی عرب اور دیگر ممالک کا تعاون حاصل ہے جو حوثی باغیوں کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے لڑائی میں مصروف ہیں۔حوثی باغیوں کی جانب سے ابراہیم بدرالدین کے قتل کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم کہا گیا ہے کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف ہر ممکن کارروائی کریں گے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔یمن سیکیورٹی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابراہیم الحوثی کو اپنے بھائی کے بہت قریب اور صعدہ کے علاقے میں باغیوں کا اہم کمانڈر مانا جا تا تھا۔صعدہ یمن کا وہ علاقہ ہے جہاں پر حوثی باغیوں کا مکمل قبضہ ہے اور یہ سعودی عرب سے ملحق سرحد پر واقع ہے۔یاد رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں اکثریت شہریوں کی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن جنگ میں اب تک 33 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ملک کی مجموعی آبادی کا دو تہائی حصہ یعنی 2 کروڑ 41 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار ہیں جس کو دیکھتے ہوئے یمن کو دنیا کا بدترین بحران قرار دیا تھا۔رواں ماہ کے پہلے روز ہی یمن کے ساحلی شہر عدن میں میزائل حملے اور خود کش دھماکوں سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ یمن کے گنجان آباد شہر حدیدہ میں گزشتہ برس جھڑپوں میں تیزی آئی تھی اور اکتوبر 2018 میں کم ازکم 600 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم اقوام متحدہ کی اپیل پر گزشتہ ماہ دونوں فریقین جنگ بندی پر متفق بھی ہوگئے تھے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومت کے نمائندوں نے بحیرہ احمر میں اقوام متحدہ کے جہاز میں مذاکرات کیے۔اقوام

متحدہ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں کی جارہی ہیں اور حدیدہ میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد اب دونوں فریقین کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک میکنزم، جنگ بندی کے نئے اقدامات اور کارروائیوں میں کمی لانے پر متفق ہیں جس کا نفاذ جلد از جلد ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…