بدھ‬‮ ، 25 جون‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گر کرتباہ ہوگیا۔ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے تصدیق کی کہ روسی ساختہ جنگی طیارہ سکوئی 30 پرواز کے چند منٹ بعد ہی ایئر بیس کے قریب گر گیا۔آئی اے ایف کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جسے ریسکیو کرلیا گیا ۔

لیکن تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ بتائی جا سکے گی۔بھارتی فضائیہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ جنگی طیارہ 8 بجکر 15 منٹ پر تباہ ہوا اور اس وقت وہ معمول کے مطابق تربیتی مشن پر تھا جبکہ وہ مقامی فلائینگ ایریا ’تیزپور‘ کے مقام پر گرا۔انہوں نے بتایا کہ دوران پرواز پائلٹ نے انجن میں تکینکی خرابی کا ذکر کیا تھا۔خیال رہے کہ جون میں آئی اے ایف کا سامان بردار طیارہ ریاست اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔سامان بردار طیارے کے حادثے میں عملے سمیت آئی اے ایف کے 26 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔بھارتی وزرات دفاع کی جانب سے پیش کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال بھارتی فضائیہ کے 7 جنگی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر سمیت 11 طیارے تباہ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 2014 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 26 جنگی طیارے، 6 چوپر، 9 تربیتی طیارے اور 3 سامان بردار طیارے تباہ ہوئے جن میں 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس 8 مارچ کو بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ،علاوہ ازیں فروری میں بنگلور میں فضائی کرتب کے لیے ہونے والے ایئر شو کے آغاز سے قبل ہی بھارتی فضائیہ کی سْریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے۔حادثہ ’ایئرو انڈیا شو 2019‘ نامی ایئر شو کے لیے کی جانے والی ریہرسل کے دوران پیش آیا تھا۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا جبکہ اس دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا اور انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…