منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

کشمیریوں کا موقف درست ثابت،ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما نے ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں زمینیں خریدنے کی ہدایت کر دی،صورتحال تشویشناک

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

اتر پردیش (این این آئی)انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے دفعہ 370ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر میں زمینوں کی خریدی کا عمل شروع کر دیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے رہنما انکو ر رینا نے ایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے اب کشمیری پنڈوں کو بھی آسانی سے دوبارہ مقبوضہ وادی میں جانے کا موقع ملے گا

جبکہ بھارتی ہندؤں کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر میں زمینیں خریدنے کی تیاری کریں۔ ادھر بی جے پی کے ایک رہنما Michael Loboنے بھی گوا اسمبلی میں بولتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کشمیر میں زمین خرید کر وہاں گھر بنائیں گے اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسی گھر میں رہیں گے۔یاد رہے کہ کشمیری پہلے ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بھارت کی طرف سے دفعہ 370اور 35۔ اے کو ختم کرنے کااصل مقصد مقبوضہ علاقے میں بھارتی ہندوؤں کو بسا کریہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ انتہا پسندہندو جماعتوں کے رہنماؤں کے مذموم بیانات سے کشمیریوں کا موقف درست ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت دراصل مقبوضہ کشمیر میں اسرائلی طر زکی اس پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اس نے مقبوضہ فلسطین میں اپنا رکھی ہے جس کے تحت وہ بڑی تعداد میں یہودیوں کو یہاں لا کر یہاں بسا رہا رہا ہے اور فلسطینی مسلمانوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے دفعہ 370ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر میں زمینوں کی خریدی کا عمل شروع کر دیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے رہنما انکو ر رینا نے ایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے اب کشمیری پنڈوں کو بھی آسانی سے دوبارہ مقبوضہ وادی میں جانے کا موقع ملے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…