منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

طوفانی بارش، سیلاب،بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں خوفناک تباہی،درجنوں ہلاک، ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل 

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کم ازکم 16 افراد ہلاک ہوگئے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق کولہاپور اور دیگر اضلاع میں ہونے والی 670 ملی میٹر بارش سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تھا

جس کے بعد حکام کی جانب سے پانی کو دریاؤں میں چھوڑا گیا تھا اور پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوا تھا۔پونے کے ڈویڑنل کمشنر دیپک مہیسکر کے مطابق ان اضلاع میں ڈیموں میں پانی بھر چکا ہے، اگر مزید بارش ہوجاتی ہے تو ہمارے پاس پانی کو دریاؤں میں چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے حکام سے فوری طور پر انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ خطے میں اگلے تین روز میں مزید تیز بارش ہوگی۔ڈویڑنل کمشنر دیپک مہیسکر کے مطابق ہزاروں ٹرک معاشی مرکز ممبئی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی حب بنگلور سے ملانے والی ایک نیشنل ہائی وے پر پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ متعدد مقامات پر سڑک ٹوٹ چکی ہے۔سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث علاقے میں اسکول اور کالج بھی متاثر ہوئے ہیں جہاں رواں ہفتے پڑھائی کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے جبکہ رواں ہفتے ان کے کھلنے کی بھی امید نہیں ہے۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کم ازکم 16 افراد ہلاک ہوگئے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق کولہاپور اور دیگر اضلاع میں ہونے والی 670 ملی میٹر بارش سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد حکام کی جانب سے پانی کو دریاؤں میں چھوڑا گیا تھا اور پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…