بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

1 لاکھ 99 ہزار 624 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے کتنے عازمین کو مشاعر ٹرین کی سہولت ملے گی؟مذہبی امور کا اہم اعلان

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

مکہ مکرمہ/مدینہ منورہ (این این آئی) ترجمان مذہبی امور نے کہاہے کہ 1 لاکھ 99 ہزار 624 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق 1 لاکھ 22 ہزار 975 سرکاری جبکہ 76 ہزار 755 عازمینِ حج نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ۔ ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کا حج فلائٹ آپریشن مکمل ہے ۔ ترجمان کے مطابق موسسہ جنوب ایشیا اور مکاتب کے ذریعے عازمین حج کے

مشاعر کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں ،مکاتب کی جانب سے منی کے خیمہ کارڈ رہائش گاہوں پر تقسیم کرنے کا عمل جاری رہا ۔ ترجمان کے مطابق سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے عازمین حج کی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ عازمین حج کی منی روانگی کا آغاز 7 ذی الحجہ کی شام سے ہوگیا ،ترجمان نے کہاکہ عازمین حج اپنی رہائش گاہوں سے احرام باندھ کر حج کی نیت سے منی پہنچیں گے ،عازمین حج مکاتب کے زیر انتظام بسوں کے ذریعے منی جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق 13 پاکستانی مکاتب ٹرین زون، 23 مکاتب اولڈ منی جبکہ 24 نیو منی میں واقع ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹرین سٹیشن کے نزدیکی 13 پاکستانی مکاتب کے 54 ہزار عازمین کو مشاعر ٹرین کی سہولت ملے گی۔ ترجما ن کے مطابق ٹرین سے دور مکاتب کے عازمین حج کی عرفات روانگی اور واپسی بسوں کے ذریعے ہو گی۔ ترجمان نے کہاکہ دفتر امور حجاج معاونین کے ذریعے مشاعر میں حجاج کرام کی رہنمائی کرے گا۔ ترجمان نے کہاکہ امسال مکاتب کے ساتھ مزید بہتر سہولیات اور تین وقت کھانے کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دفتر امور حج پاکستان کی جانب سے عازمینِ حج کو ہدایات جاری کی گئیں ۔ ترجما ن کے مطابق گرم موسم کومدنظر رکھتے ہوئے عازمین حج پانی اور چھتری کا استعمال زیادہ کریں،عازمینِ حج مشاعر میں اپنے ساتھ کم سے کم سامان رکھیں۔ ترجمان کے مطابق کسی پریشانی کی صورت میں معاون حج یا مفت ہیلپ لائن 8001166622 سے مدد لیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…