سرینگر(صباح نیوز)سرینگر میں موجود صحافی مرتضی شبلی کے مطابق بھارت میں صرف تین لوگ جانتے ہیں کشمیر میں کیا ہونے جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے کہا وزیراعظم نریندر مودی، امیت شا اور اجیت کمار دیول ہی جانتے ہیں کشمیر کے متعلق مستقبل کی پالیسی کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے جب کہ لداخ میں
بھارتی فوج اور کچھ جنگی ہوائی جہاز بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔بھارتی صحافی انورادھا بھاسن نے کہا کہ جب سے مودی کی جماعت حکومت میں آئی ہے یہاں انسانی حقوق اور کشمیریوں کے لیے اٹھنی والی آوازیں کم ہوتی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ماحول کشمیریوں کے خلاف ہوتا جارہا ہے اور مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔