جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں نے مزید سات کشمیری نوجوان شہید کردئیے، نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج، متعدد افراد زخمی، وادی بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی 

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں مزیدسات کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، تلاشی کارروائی کے دور ان تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے سے مزید دو لاشیں بر آمد ہوئیں، بھارتی جارحت کے خلاف وادی کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اس دور ان بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،

مظاہرین بھارتی فورسز اور ظالم حکومت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیاکہ نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں ایک جھڑپ کے دوران مارا گیاتاہم سرینگر میں باخبر ذرائع کا کہناہے کہ مختلف علاقوں سے گرفتارکئے جانے والے کشمیری نوجوانوں کوکنٹرول لائن پر لے جاکرانہیں جعلی مقابلوں میں شہید کرنا بھارتی فوجیوں کا معمول ہے۔دریں اثناء شوپیان کے علاقے پنڈوشن میں 40گھنٹے طویل محاصرے اورتلاشی کارروائی کے دوران تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے علاقے میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی  سمیت حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میں کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اورپاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ محاذ آرائی سے اجتناب کریں اورتمام حل طلب مسائل باالخصوص تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے بھارتی حکام کی طرف سے سیاحوں اور یاتریوں کو وادی کشمیر سے چلے جانے پر مایوسی اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ سرینگر میں قائم انسانی حقوق کے ایک گروپ وائس آف وکٹمز نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں شروع کی جانے والی ریاستی دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر اقوام متحدہ اور مغربی اور مسلمان ممالک کے سربراہوں سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جموں بار ایسوسی ایشن کے کئی ارکان نے دفعہ 35A کے حق میں موقف اختیار کرنے پر دو سینئر وکلاء اے وی گپتا اور ایس سی گپتا کی رکنیت معطل کرنے کے خلاف جموں میں ہائی کورٹ کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا ئے مظاہرین نے دونوں معروف وکلاء کی رکنیت فوری طورپر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینیت کے باعث اتوار کو اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے 400 سے زائدطلباء اپنے ہوسٹلز کو خالی کرکے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔قابض حکام نے بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ٹیم کے عملے کے 100 ارکان کو کشمیر سے فوری طورپر چلے جانے کی ہدایت کی ہے۔

ضلع کپوارہ میں کیرن کے علاقے فرکیاں میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص عبدالحمید جاں بحق ہوگیا۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال باالخصوص بھارتی فورسز کی طرف سے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر شہری آبادی کے خلاف کلسٹر بموں کے استعمال کا سخت نوٹس لے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف وادی کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اس دور ان بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین بھارتی حکومت،فو ورسز کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…