واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے گفتگو جس میں دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے پر تیز تر اقدامات پر رضامندی کا اظہار کیاہے اورمائیک پومپیو نے یہ بات ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھی کہی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ وزیرخارجہ
مائیک پومپیوکے مطابق ستمبر کے مہینے تک معاہدے ہونے کی امید ہے جس پر حقیقی کارکردگی تنازع کے مکمل خاتمے کی صورت میں سامنے آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں انٹرا افغان مذاکرات جس میں افغان حکومت بھی شریک ہوگی اور اگلا قدم امریکا اور اتحادی فورسز کا افغانستان سے انخلا ہوگا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغان مسئلے کا 2020 کے صدارتی انتخابات سے قبل حل چاہتے ہیں۔