بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اب کوئی بھی مکہ میں یہ کام کیے بغیر داخل نہیں ہو سکتا، پابندی عائد کر دی گئی خلاف ورزی کرنے والوں کو کیا سزا دی جائے گی ؟ سعودی حکومت کا انتباہ

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آن لائن) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے مملکت میں موجود غیر ملکی عازمین حج اور مقامی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ حجاج کی امن وسلامتی طاور مناسک حج کی ادائی میں سہولت کے لیے حکومت کی طرف جاری کردہ قواعد وضوابط اور ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ حج کی ادائی کے خواہاں

مملکت میں موجود غیرملکی شہری اور مقامی باشندے حج قواعد اور ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔ ملک میں موجود حج کمپنیاں شہریوں کے حج کے حوالے سے حکومت سے اجازت نامہ حاصل کریں۔ اس کیعلاوہ حجاج کی مدد کرنے والے ادارے، تنظیمیں اور کمپنیاں بھی حکومت کی طرف سے این او سی حاصل کریں۔ کسی غیرمجاز ادارے، کمپنی یا تنظیم کو حج سے متعلق امور شمولیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو شخص اجازت کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا اسے روک دیا جائے گا۔ اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ حجاج کرام کی مکہ مکرمہ منتقلی کے لیے کام کرنے والے ڈرائیور حضرات اور ٹیکسی مالکان کو پہلے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ حکومت نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ مکہ معظمہ کے سفر کے لیے گاڑی اجرت پرلینے سے قبل اس کے مالک کو دیا گیا اجازت نامہ دیکھ لیں۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت پہلی بار 15 دن قید، دوسری بار دو ماہ اور تیسری بار چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ اسی طرح حجاج کو منتقل کرنے والے غیرمجاز افراد کو پہلی بار 1000 ریال، دوسری بار 2500 ریال اور تیسری بار 50 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ اگر عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی غیرمجاز سہولت فراہم کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے ملک سے بے دخل کردیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے یا اس میں معاونت کرنے اور سستی برتنے والے شخص کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…