ٹوکیو(آن لائن)جاپان کے محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ حاری طوفان سے گرم اور پر نم ہوائیں چلنے کے باعث مغربی جاپان کے وسیع علاقوں میں غیر مستحکم موسمیاتی حالات پیدا ہوئے ہیں۔ حاری طوفان اب جزیرہ نما کوریا کی جانب چلا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شمالی کیوشو بارش کے بادلوں ۷کے سلسلے سے ڈھکا ہوا ہے۔فوکواوکا پریفیکچر کے کورمے شہر میں 90 ملی
میٹر بارش ہوئی جبکہ ساگا پریفیکچر کے توسو شہر میں 81.5 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔سب سے شدید بارشیں کورمے میں 335.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارشوں کی اتنی زیادہ مقدار عام طور پر جولائی کے پورے ماہ میں متوقع ہوتی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے شہریوں کو مختلف علاقوں میں دریاؤں میں طغیانی ،جھکڑ ، آسمانی بجلی اور تودے گرنے سے خبردار کیا ہے۔