منامہ (این این آئی)خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل پر جھوٹ اور دروغ گوئی کا الزام عایدکرتے ہوئے کہاہے کہ قطر کے امن منافی اقدامات کی روک تھام اور دوحہ کو نکیل ڈالنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں بحرینی وزیرخارجہ نے بحرین پر لگائے جانے والے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ قطری ٹی وی چینل پر بحرین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ دراصل ایک خطرناک ریاست کی دوسری ریاستوں کیخلاف منظم پالیسی کا حصہ ہے۔ قطر پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے بحرین پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر خلیج تعاون کونسل کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے۔ اس نے عرب اقوام میں پھوٹ پیدا کرنے کی مذموم کوششیں جاری رکھی ہوئیں۔ ان کی روک تھام کے لیے عرب ممالک کو موثر اقدامات کرنا ہوںگے۔