پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

ایران پر بہت جلد پابندیوں میں اضافہ کردیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک طویل عرصے سے یورینیم کو خفیہ طور پر افزودہ کرنے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی نمایاں پابندیوں میں جلد اضافہ کردیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی

کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے۔اس سے یہ ڈیل جان کیری اور اوباما انتظامیہ نے کی تھی۔یادرہے کہ اس ڈیل کی مدت چند ایک برسوں میں ختم ہونے والی تھی۔ایران پر بہت جلد پابندیوں میں نمایاں انداز میں اضافہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے کا ا علان کردیا تھا اور اسی سال نومبر میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں جن میں اس کی تیل کی برآمدات اور بنک کاری کے نظام کو ہدف بنایا گیا ہے۔ان تعزیری اقدامات کے بعد سے امریکا کی ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو اہے اور گذشتہ ماہ خلیج میں امریکا کا ایک ڈرون مار گرائے جانے کے بعد تو ایک طرح سے خطے میں جنگ کا ساماحول پیدا ہو گیا تھا مگر پھر صدر ٹرمپ نے مفاہمانہ بیانات جاری کرنا شروع کردیے اور انھوں نے کہا کہ وہ ایرانی نظام کے ساتھ کسی پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرا ت کے لیے تیار ہیں مگر ایران نے ان کی اس پیش کش کو ٹھکرا دیا اور کہا کہ وہ پہلے جوہری سمجھوتے میں واپس آئیں اور پھر مذاکرات کی بات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…