پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

ایران جوہری ہتھیاروں کی طرف بڑھ رہا ، ہم کیا کرنے والے ہیں ؟ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاھو نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی طرف بڑھ رہا ہے۔ہم جلد ہی ایران کے جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق فوج کی ایک تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ

آج ایران کہتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں یورینیم افزودگی کے حوالے سے کیے گئے وعدے کو توڑ رہا ہے اور اس نے 300 کلو گرام یورینیم کی افزودگی کی حد سے تجاوز کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ایران کے خفیہ جوہری ذخیرے کا انکشاف کیا اور ثابت کیا کہ تہران دنیا کے سامنے جوہری معاہدے کے ذریعے جھوٹ بول رہا ہے تو دنیا نے ہماری بات نہیں مانی تھی۔ آج ایران بھی اس کا اعتراف کر رہا ہے۔ میں مزید شواہد اور دلائل بھی جلد پیش کروں گا کہ ایران مسلسل کس طرح جھوٹ بولتا رہا ہے۔نیتن یاھو نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ اسرائیل کسی صورت میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ آج میں تمام یورپی ملکوں سے کہتا ہوںکہ تم ایران کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرو اور تہران پر فوری طورپر اقتصادی پابندیاں عائد کرو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…