اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ترکی اور لیبیا میں ٹھن گئی، دھمکیوں کے جواب میں لیبیا میں نفیرِ عام کا اعلان،طرابلس میں ترک ڈرون طیارہ تباہ، ترک باشندوں کی گرفتاری  کا حکم

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی) لیبیا کی قومی فوج کے سپریم کمانڈر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے ترکی کی دھمکیوں کے جواب میں پورے لیبیا میں فوج کو حرکت میں لانے اور نفیرِ عام کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی قومی فوج نے طرابلس میں معیتیقیہ ایئرپورٹ کے رون وے پر ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ دو ترک باشندوں کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو ملیشیاؤں کی صفوں میں شامل ہو کر لڑ

رہے تھے۔لیبیا کی قومی فوج کے مطابق بیرقدارماڈل کا مذکورہ ڈرون طیارہ ہماری مسلح افواج کے ٹھکانوں پر حملے کے واسطے تیار کیا گیا تھا تاہم فضائیہ کے بہادروں نے گھات لگا کر اس کو نشانہ بنا ڈالا۔اس کارروائی کے بعد معیتیقہ کے ایئرپورٹ پر فضائی جہاز رانی کا سلسلہ رک گیا جو بعد میں پھر سے رواں دواں ہو گیا۔لیبیا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی نے ہمارے ملک میں لوٹ کر آنے کی خواہش کی تو یہ ایک بڑی غلطی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…