جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب پر بڑا حملہ ، قیمتی جانی نقصان ‎

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حوثی باغیوں کا پھر سعودی سرزمین پر میزائل حملہ ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہر ابہا کے ایئر پورٹ پر میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک شخص جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے۔ مرنے والے شخص کا تعلق شام سے بتایا جاتا ہے۔فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رات کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے شورش زدہ یمن کے علاقے سے سعودی عرب

کے ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا، اس وقت وہاں سینکڑوں غیر ملکی اور مقامی افراد موجود تھے۔ اس میزائل حملے کی زد میں آ کر ایک شخص زندگی سے محروم ہو گیا۔جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔حملے کے بعد کچھ گھنٹوں کے لیے  پروازیں روک دی گئی تھیں تاہم اب یہاں پرجہازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر متعدد بار فضائی حملے کئے جاتے رہے ہیں جن کو ناکام بنا دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…