اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کا وہ ملک جس میں 2018ء کے دوران اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر حملوں کاسلسلہ جاری رہا، حیرت انگیز رپورٹ جاری

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں 2018ء میں بھی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پرگائے کی تجارت یا اس کو ذبح کرنے پرہجوم کی طرف سے حملوں کاسلسلہ جاری رہا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق

محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں کہاگیا کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صرف نومبر2018 میں اس طرح کے 18حملے کئے گئے جن میں آٹھ افراد کو ہلاک کیاگیا۔ 22جون2018ء کوبھارتی ریاست اترپردیش میںمویشیوں کا ایک مسلمان تاجر پولیس کی حراست میں شدیدزخمی ہونے کی بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور قتل کا الزام پولیس پر لگا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت میں مسلمانوں سے منسوب شہروں کے نام تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پراگراج رکھا گیا ۔نام تبدیل کرنے کا مقصدبھارت کی تاریخ سے مسلمانوںکے کردار کو مٹاناہے اور اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہب کی بنیادپر قتل، حملوں، فسادات، امتیازی سلوک، لوٹ مار اورلوگوں کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کے حق سے روکنے کا سلسلہ جاری ہے۔‎

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…