لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کا وزیراعظم بننے کی دوڑ میںشامل ہیں ۔ متوقع وزیراعظم اور ان کی فیملی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ لائورا کنگ کی ساجد جاوید سے پہلی ملاقات 18 سال کی عمر میں ہوئی ۔ دونوں نے 1997 میں شادی کی۔ساجد جاوید اور لائورا کنگ برسٹل کی ایک کمرشل یونین میں ملازمت کرتے تھے ۔ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ سٹیپل کئے ہوئے ڈاکومنٹس الگ نہیں ہو سکتے ۔ ساجد جاوید کی اہلیہ لائورا کنگ
چرچ جانے والی عیسائی خاتون ہیں، برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ڈیلی ٹیلی گراف کوبتایا کہ ان کی فیملی کو دونوں کے علیحدہ پس منظر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انھوں نےکہا کہ آج کے دور میں ملی جلی شادیاں ایک عام بات ہے اور اس سے وسیع الذہن ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کے 4 بچے ہیں، صوفیہ، رانیا، مایا اور سلی، یہ لوگ لندن کے علاقے فل ہیم میں رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو ساجد جاوید نے وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔