اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ایران کے تباہ کن رویے کو لگام دی جائے : سعودی عرب کا سیکیورٹی کونسل کے نام خط

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این اائی)سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں خطے کے اندر ایرانی سرگرمیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تہران کے تباہ کن رویے کو لگام دے۔عالمی ادارے کے نام خط میں ایران کی غیر ذمہ دارانہ

سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی وجہ سے خطے کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں اپنی پراکیسز کو مسلسل مدد وتعاون فراہم کر رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کی سلامتی، استحکام اور عالمی منڈیوں کو تیل کی ترسیل کو گزند پہنچنے کا اندیشہ ہے۔سعودی عرب نے سیکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایران سے متعلق ٹھوس موقف اپنائیں۔ خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جنگ روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں جائیں۔سعودی عرب، ایران پر الزام عاید کرتا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کی مدد کر کے یمن سمیت متعدد عرب ملکوں کے استحکام کو گزند پہنچا رہا ہے۔ ان باغیوں کو بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں جیسے آلات حرب دیئے جا رہے ہیں جنہیں وہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔یاد رہے دو روز قبل بھی سعودی عرب کی ائر ڈیفنس یونٹس نے حوثیوں کے ذریعے آپریٹ کیا جانے والا بغیر پائیلٹ ڈرون طیارہ نجران میں مار گرایا ۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…