واشنگٹن(این این آئی)خبررساں ادارے رائیٹرز کی طرف سے جاری کردہ رائے عامہ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ نصف امریکیوں نے ایران کیساتھ جنگ کا امکان ظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سروے رپورٹ میں شامل شہریوں میں سے نصف نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث آئندہ چند سال کے دوران جنگ چھڑ سکتی ہے۔اگرچہ امریکی عوام ایران کی طرف سے
جنگ اور حملوں کی دھمکیوںپر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم امریکیوںکا خیال ہے کہ ایرانی فوج پیشگی دفاع کی پالیسی کے تحت امریکی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گی۔یہ سروے رائٹرز اورابسوس کے زیراہتمام 17 سے 20 مئی کے دوران کیا گیا۔ سروے جائزے میں کہا گیا ہیکہ اگر ایران امریکی فوج پر حملہ کرتا ہے تو امریکا مکمل یا جزوی طورپر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔