جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

رمضان کے پہلے عشرے میں کتنے لاکھ مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا؟پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں ماہ صیام کے پہلے عشرے میں 72 لاکھ 33 ہزار 369 عمرہ ویزے جاری کیے گئے ان میں سے 66 لاکھ 39 ہزار 295 زائرین عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہ صیام کے ہفتے میں سعودی وزارت حج کی طرف سے آن لائن پورٹل کا قیام عمل لایا گیا جو عمرہ زائرین کے لیے عمرہ کے مناسک کی انجام دہی کے لیے ایک مقبول عام سروس ہے جس میں زائرین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی دی گئی۔ آن لائن پورٹل کا مقصد عازمین عمرہ کے معمول کے امور کو آسان بنانا اور انہیں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا، انتظامی نوعیت کی معلومات کے حصول اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بروقت مطلع کرنا ہے۔سعودی وزارت حج وعمرہ عازمین حج وعمرہ کے لیے پہلے بھی آن لائن پورٹل کی مدد سے معلومات کی فراہمی کی سہولت فراہم کر چکی ہے مگر ہر بات اس سروس اور سہولت میں جدت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس سروس سے نہ صرف عازمین عمرہ اور حجاج کرام انفرادی طور پر مستفید ہوں گے بلکہ اندرون اور بیرون ملک حج ٹور آپریٹر کمپنیاں بھی بھرپور استفادہ کریں گی۔عازمین عمرہ کی رہ نمائی کے لیے تیار کردہ نئے الیکٹرانک پورٹل کے نگران اور جنرل ایڈمنسٹریشن برائے ٹیکنیکل انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر صلاح باسیف نے کہا کہ نئی آن لائن پورٹل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے صارفین کو آسان فہم میں معلومات کی فراہمی کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں۔

نیا حج وعمرہ انفارمیشن پورٹل جہاں عمرہ اور حج سے متعلق معلوت اور رہ نمائی کا اہم ذریعہ ہے وہیں عربی کے ساتھ فرانسیسی، اور انگریزی میں بھی معلومات دی گئی ہیں اور زبان میں کم سے کم 55 صفحات کا مواد موجود ہے۔ زائرین اور معتمرین کی سہولت کی خاطر اس میں جلد ہی چار مزید زبانیں بھی شامل کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…