ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے الزام لگایا ہے کہ سعودی آئل پمپنگ اسٹیشن پر حملوں کے احکامات ایران نے دیئے تھے۔برطانوی خبررساں ادرے سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی فرمانروا کے صاحبزادے شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ حملے ثابت
کرتے ہیں کہ حوثی باغیوں کو ایران اپنا دائرہ کار وسیع کرنے کے ایجنڈا کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ حملے، جن کے احکامات ایران نے دیئے تھے اورجنہیں حوثیوں کے جانب سے کیا گیا، خطے میں سیاسی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش تھی۔