سرینگر(آن لائن )بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت پاکستان کو ہر ممکن مدد دینے کیلئے تیار ہے لہذا عمران خان ملک میں دہشت گردی کا صفایا کریں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوبارہ مودی کے برسراقتدار آنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوجائیں گے لیکن ہم پہلے ملک کے اگر دہشت گردی کا مکمل صفایا کریں اور اگر اس میں اسے مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو یقینی طور پر بھارت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور مذاکرات کی بحالی میں بھارت کو کوئی حرج نہیں تاہم آج بھی اس پاکستان میں دھماکے ہوتے ہیں اور لوگ مارے جاتے ہیں لہذا پاکستانی وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ ان طاقتوں اور عناصر کا صفایا کریں جو ان کے اپنے ملک کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی دہشت گردی پھیلانے کی تاک میں رہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔