بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

واشنگٹن پوسٹ نے نام نہاد سیکولربھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے نام نہاد سیکولربھارت کا مسلمانوں سے متعلق اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے نام نہاد سیکولربھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کودرپیش مسائل سے پردہ اٹھادیا۔

اخبارکے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمانوں کو کاروباراورعبادت کرنے کے حق سے محروم کرنے کے بعد جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔امریکی اخبار نے بھارت کی اندرونی حقیقت بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد مسلمانوں کیلئے مسائل میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا، گائے کے تحفظ کے نام پربھی انتہا پسند ہندوبے لگام ہیں، گوشت کا کاروبارمسلمانوں کیلئے ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ دکانیں زبردستی بند کرانا اورگوشت لے جانے کے شبے میں مسلمانوں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔اخبارکے مطابق بھارت میں مقیم مسلمان اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں نے رواں انتخابی عمل پرگہری نظررکھی ہوئی ہے جب کہ مودی کے دوبارہ اقتدارمیں آنے کی صورت میں مسلمانوں کیلئے انتہا پسند بھارت میں رہنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…