جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’ ’ولایت الہند‘‘ داعش نے بھارت میں اپنے صوبے کے قیام کا اعلان کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)نام نہاد جنگجو تنظیم داعش نے بھارت میں ’ولایت الہند‘ کے نام سے صوبے کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔داعش کی ترجمان سمجھی جانے والی خبر ایجنسی اعماق کے مطابق داعش نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ’ولایت الہند‘ نامی ایک صوبہ بنا لیا ہے۔اعماق کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں واقع قصبے اعمشی پورہ

میں داعش کے جنگجوؤں نے ایک جھڑپ میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے ہیں اور داعش کا ایک جنگجو بھی ہلاک ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شوپیاں میں اشفاق احمد صوفی نامی داعش کا ایک جنگجو جھڑپ کے دوران مارا گیا ہے۔بھارتی فوج کے ایک افسر نے اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے خبرایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ اشفاق احمد صوفی ماضی میں مختلف تنظیموں کے ساتھ وابستہ رہے تھے اور انھوں نے حال ہی میں داعش کی بیعت کی تھی۔اعماق کی خبر پر بھارت کی طرف سے کسی سرکاری عہدے دار نے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا۔خیال رہے کہ 2014 میں داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی نے عراق کے شہر موصل میں خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں اپنے دائرہ کار کو شام تک پھیلا دیا تھا۔شدت پسند تنظیم داعش کو عراق اور شام میں بڑی حد تک شکست دی جا چکی ہے لیکن وہ افغانستان میں بھی فعال ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔داعش کے متعلق عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں کئی مرتبہ آئی ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس حوالے سے اس کی طالبان کے ساتھ متعدد جھڑپوں کی اطلاعات بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں۔مذکورہ جنگجو گروہ گوریلا کارروائیوں اور خودکش حملوں کے حوالے سے بدنام ہے اور ایسٹر پر سری لنکا میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…