پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چین کی پاکستان اور افغانستان کے اہم علاقوں میں فوجی اڈے قائم کرنے کی تیاریاں،امریکی محکمہ دفاع نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ چین فوجی اڈہ طویل عرصے سے اپنے دوست اور قابل اعتماد ممالک میں قائم کرے گا جن میں ممکنہ طور پر پاکستان، خلیجی ریاستیں، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقے شامل ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ چین اپنے عالمی منصوبے ون بیلٹ ون روڈ کے تحفظ کے لیے پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرے گا۔امریکی کانگریس کو پیش کی گئی پینٹاگون رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین اپنے عالمی تجارتی منصوبے ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کی حفاظت کے لیے فوجی اڈے کے قیام کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے چین فوجی اڈہ طویل عرصے سے اپنے دوست اور قابل اعتماد ممالک میں قائم کرے گا جن میں ممکنہ طور پر پاکستان، خلیجی ریاستیں، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقے شامل ہیں۔اس وقت چین کا بیرون ملک ایک فوجی اڈہ ہے جو افریقی ملک جبوتی میں قائم ہے جب کہ گزشتہ برس چین کی جانب سے افغانستان کے شمال مغربی علاقے واخان راہداری پر ملٹری بیس بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے دنیا بھر کے 152 ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کے لیے ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبے کا آغاز کیا ہے جس میں بیلٹ سے مراد زمینی رابطہ جب کہ روڈ سے مراد بحری گزرگاہ ہے۔ اس منصوبے کا مکمل نام سلک روڈ اکانومک بیلٹ اور 21 سینچری میری ٹائم سلک روڈ ہے۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…