اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آٹھ سو اٹھاسی دنوں میں دس ہزار ایک سو گیارہ جھوٹے دعوے کیے،امریکی اخبارکی رپورٹ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)مخالفین پر تنقید اور اپنی کارکردگی کی تعریفوں میں بڑی بڑی باتوں کے لیے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط اور بے بنیاد دعووں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ایک امریکی اخبار نے صدر ٹرمپ کے بڑے بڑے اور گمراہ کن دعووں پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو یہ دعوے کرنے میں چھ سو ایک دن لگے،

اس طرح انھوں نے ہر روز آٹھ جھوٹے دعوے کیے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی فیکٹ چیکر رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آٹھ سو اٹھاسی دنوں میں دس ہزار ایک سو گیارہ ایسے دعوے کیے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ان میں امیگریشن، میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے، امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر بیانات، امریکا کو تجارتی خسارے، امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کٹوتیوں کا قانون بنانے اور امریکیوں کے لیے ملازمتوں میں اضافے جیسے دعوے شامل ہیں۔اپنے دور صدارت کے پہلے سو دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اوسطاً روزانہ پانچ سے کچھ کم جھوٹے دعوے کیے، اس حساب سے انھیں اپنے چار سال مکمل ہونے تک سات ہزار اس قسم کے دعوے مکمل کرنے تھے مگر انھوں نے تو چار سال مکمل ہونے سے تقریباً پونے دوسال قبل ہی (828دنوں میں) دس ہزار 111دعوے کرڈالے۔ان دعووں کی بڑھتی تعداد کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے 25اپریل کو امریکا کے ٹی وی کے سین ہنیٹی کے ساتھ 45منٹ کے انٹرویو کے دوران پینتالیس دعوے کرڈالے۔جبکہ اگلے روز دیگر صحافیوں سے آٹھ منٹ گفتگو کی اور آٹھ وہاں بھی کرڈالے۔ مخالفین پر تنقید اور اپنی کارکردگی کی تعریفوں میں بڑی بڑی باتوں کے لیے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط اور بے بنیاد دعووں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…