کولمبو(این این آئی)سری لنکا کے آرمی کمانڈر مہیش سینانائکے نے کہا ہے کہ مزید حملوں کے خطرات کو کم کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی سربراہ نے کولمبو میں کہا کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان شدت پسندوں پر
الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ ایسٹر سنڈے کو ہوئے حملوں میں ملوث تھے، جو مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ جنگجوؤں کے داعش کے ساتھ روابط کے بھی ثبوت ملے ہیں، تاہم ان کی نوعیت کیا ہے، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔