اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

عراقی جیلیں جہادیوں کے لیے ایک بار پھر تربیت گاہیں بن سکتی ہیں‘ماہرین

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)ایک ایسے وقت میں جب عراق ہزاروں مقامی اور غیر ملکی افراد کے خلاف شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے الزام میں مقدمات چلا رہا ہے، ماہرین کو ڈر ہے کہ عراقی جیلیں جہادیوں کے لیے ایک بار پھر تربیت گاہیں بن سکتی ہیں۔شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی طرح جیل کئی مشہور جہادیوں کے لیے تربیت گاہ کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔

2010میں داعش کا سربراہ بننے سے قبل ابوبکر البغدادی بھی جنوبی عراق کے صحرا میں امریکہ کے زیر انتظام چلنے والی بوکا جیل میں قید رہ چْکے ہیں۔یقینی طور پر وہ اسی جیل میں وہ شدت پسند تنظیم کے رہنما کے طور پر ابھرے۔عراقی جہادی تحریکوں پر ماہرانہ رائے رکھنے والے ہاشم الہاشمی کہتے ہیں کہ داعش جیسے شدت پسند گروپوں کے زیادہ تر ارکان کے لیے جیل کاٹنا جہادی بننے کے لیے ایک اہم قدم رہا ہے۔ وہ جیل میں نہ صرف اپنی پسند کے مذہبی کورسز پڑھاتے رہے ہیں بلکہ عام شہریوں پر حملوں اور سکیورٹی فورسز اہلکاروں کے قتل کی منصوبہ بندی بھی کرتے رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ہاشم الہاشمی نے مزید کہا ہے کہ جہادیوں کے لیے جیلیں مدارس بن جاتی ہیں حتیٰ کہ اگر جیل میں صرف ایک ہی شدت پسند ہو تو وہ بھی دیگر قیدیوں کو تنظیم میں بھرتی کر سکتا ہے‘خیال رہے کہ عراق اب تک سینکڑوں مقامی اور غیر ملکی جہادیوں کو داعش کا حصہ بننے کی وجہ سے عمر قید کی سزا دے چکا ہے۔ اب عراق نے 900 ایسے عراقی شہریوں کے خلاف مقدمات کا آغاز کیا ہے جو ہمسایہ ملک شام میں داعش کا حصہ رہ چْکے ہیں۔دوسری جانب ماہرین عراق میں جیل کے نظام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں عراقی سکیورٹی فورسز پر کئی الزامات لگاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…