اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پہلا روز پیر کو ہوگا، سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا سعودی عرب میں پہلا روزہ چھ مئی بروز پیر کو ہوگا، عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاستوں میں بھی یکم رمضان المبارک پیر کو ہو گی اس کے علاوہ آسٹریلیا اور امریکہ میں بھی پہلا روز پیر کے دن ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا
چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو کراچی میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔اسلام آباد میں رویت کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا جبکہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دفاتر میں ہوں گے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔