پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں توسیع،جاپان، امریکا و بھارت نئی پریشانی میں مبتلا،منصوبے میں شامل ممالک کی تعداد65سے بڑھ کر کتنی ہوگئی؟ جرمن میڈیا کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی) امریکا کے تحفظات اور مخالفت کے باوجود چینی صدر نے دیگر ملکوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے میں ترقی کے وسیع تر چینی منصوبے کا حصہ بنیں۔ امریکی حکومت اسے عالمی سطح پر چینی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش سمجھتی ہے۔جرمن ریڈیو نے بتایاکہ یہ امر اہم ہے کہ امریکا سمیت جاپان اور بھارت بھی ایسے تحفظات کا شکار ہے کہ چین اپنے منصوبوں کی مدد سے اور چین کی قیادت میں ایک سیاسی و تجارتی نیٹ ورک کے قیام سے ان کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

اگرچہ روس بھی ایسے تحفظات کا شکار ہے تاہم صدر پوٹن نے اجلاس میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ ایک مشترکہ منڈی کے قیام کی روسی کوششوں سے مطابقت رکھتا ہے۔بیجنگ حکومت کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر دستخط کرنے والے ممالک کی تعداد پینسٹھ سے بڑھ کر اب ایک سو پندرہ ہو گئی ہے۔ رواں سال مارچ میں چین کے لیے ایک بڑی کامیابی اس وقت ممکن ہوئی جب ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کے رکن یورپی ملک اٹلی نے بھی اس منصوبے کا حصہ بننے کی تصدیق کر دی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…